محمد آصف بھی نئے قانون سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہنچ گئے

محمد آصف بھی نئے قانون سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہنچ گئے
محمد آصف بھی نئے قانون سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہنچ گئے

  

لاہور(ویب ڈیسک)سپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ فاسٹ باو¿لر محمد آصف بھی پی سی بی پہنچ گئے اور آئی سی سی کے نئے قوانین سے مستفید ہو نے کی خواہش ظاہر کرد ی۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آصف کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سے ملاقات کا وقت لینے کیلئے آئے تھے اور انہیں آج ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملاقات میں درخواست کرینگے کہ ان کا بحالی پروگرام بھی مکمل کرایاجائے تاکہ وہ بھی آئی سی سی کے نئے قانون سے فائدہ اٹھا سکیں، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کیساتھ ایک جیسا سلوک کرے اور سب کی پابندی ختم کرانے میں مدد کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اگر انہیں جلد کھیلنے کی اجازت مل گئی تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اس میں اپنی کارکردگی ثابت کر دینگے اور انہیں پوری توقع ہے کہ وہ بھی ملک کیلئے دوبارہ کھیل کر قومی ٹیم کو جتوائیں گے۔

مزید : کھیل