امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ ایکٹ کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ ایکٹ کی منظوری دے دی
امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ ایکٹ کی منظوری دے دی

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ قانون کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ایکٹ کے تحت پاکستانی لڑکیوں کیلئے برطانوی سکالر شپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،۔ ریپبلکن خاتون رکن کانگریس کے تحت یو ایس ایڈ کے میرٹ اور ضروریات کی بنیاد پر سکالر شپ پروگرام کے ذریعے پاکستانی خواتین کیلئے سکالر شپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ کانگریس میں اس قانون کی منظوری کے بعد کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن ای ڈی رائس نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مجھے افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں تعلیم کی بدترین صورتحال اور انتہاءپسندی کو فروغ دینے والے مدارس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر گہری تشویش تھی۔ انہوں نے کاہ کہ ان مملاک میں خواتین کو تعلیم تک رسائی سے بھی دبایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمامترصورتحال کے باعث آج ملالہ یوسفزئی کے نام پر سکالر شپ قانون کی منظوری دی گئی۔

مزید : قومی