عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

  

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں اوراُن کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی موجود ہیں ۔

جلسہ گاہ میں کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے جبکہ انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ عمران خان نے جزوی طورپر جلسہ گاہ کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔

سٹیج سے اعلانات کیے گئے کہ خواتین اور مردوں کے لیے بنائے گئے مخصوص پنڈال میں نظم و ضبط قائم رکھاجائے جبکہ ایک حصے میں کرسیوں پر بیٹھی بچیاں دکھائی دیں ۔

مزید : لاڑکانہ /اہم خبریں