سندھ میں کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرنے سے پہلے عمران خان پختونوں سے پوچھ لیں وہ کیا چاہتے ہیں : زاہد خان

سندھ میں کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرنے سے پہلے عمران خان پختونوں سے پوچھ لیں ...
سندھ میں کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرنے سے پہلے عمران خان پختونوں سے پوچھ لیں وہ کیا چاہتے ہیں : زاہد خان

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مخالف جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءسینیٹر زاہد خان نے عمران خان کے جلسہ لاڑکانہ کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جا کر عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کر دی ہے لیکن کیا انہوں نے پختونخواہ کے لوگوں سے پوچھا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟زاہد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پختون کالا باغ ڈیم کے شدید مخالف ہیں اور وہ خیبر پختون خواہ حکومت سے بھی مطمئن نہیں ہیں ۔عمران خان کو چاہیئے کہ وہ بیان دیتے ہوئے خیال کیا کریں ورنہ ہم ایسا احتجاج کریں گے کہ تحریک انصاف کے لیے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید : پشاور /اہم خبریں