سندھ نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا، جلسے کو ’جلسہ‘کہنا جلسے کی توہین ہے: شرجیل میمن

سندھ نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا، جلسے کو ’جلسہ‘کہنا جلسے کی توہین ہے: ...
سندھ نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا، جلسے کو ’جلسہ‘کہنا جلسے کی توہین ہے: شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں جلسہ کر کے عمران خان نے اپنا شوق پورا کر لیا ہے اور پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ سندھ نے ان کو بری طرح مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کے جلسے میں بہت ہی کم لوگوں نے شرکت کی اور میرا تو خیال ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ کہہ کر جلسے کی توہین نہ کی جائے۔ لاڑکانہ میںجلسے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں آ کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف بات کر کے عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیاہے جبکہ سندھ کی تقسیم کی خلاف بات کر کے تو انہوں نے پیپلز پارٹی کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ سندھ کی تقسیم کے خلاف سب سے پہلا نعرہ تو  پیپلز پارٹی نے بلند کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریر کے دوران عمران خان جو زبان استعمال کرتے ہیں سندھ کے عوام تو اس زبان سے ہی نالاں ہیں اور انہوں نے جتنے بھی الزامات لگائے وہ صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ عمران خان کا مقصد صرف اقتدار کو حصول ہےاور وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے بیساکھیوں کو سہارا لے رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ لاڑکانہ میںعمران خان نے جس شخص کے ساتھ مل کر جلسہ کیا وہ صحافی کے قتل میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافی منیر سانگھی کے قتل میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی انڑفیملی کا نام سامنے آ یا ہے۔

لاڑکانہ میں جلسے سے عمران خان کا تفصیلی خطاب پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -