دنیا کا واحد میکڈونلڈ زجہاں آپ کھانانہیں کھا سکتے
نیویارک (نیوز ڈیسک) مشہور امریکی فوڈ چین میکڈونلڈز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے تمام ٹی وی اشتہاروں میں نظر آنے والے اس کے ریسٹورنٹ اور میکڈونلڈز کا مخصوص نشان بڑا سا "M" جعلی ہوتے ہیں۔
میکڈونلڈز برگر کیسے بنتا ہے ؟تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر
میکڈونلڈز نے امریکہ میں ایک صنعتی علاقے میں ایک بہت بڑا ریسٹورنٹ بنا رکھا ہے لیکن یہاں گاہکوں کو برگر فراہم نہیں کئے جاتے بلکہ یہ جعلی میکڈونلڈز صرف ٹی وی اشتہارات بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے، اس میں میکڈونلڈز کے مخصوص نشانات، اشتہاری بورڈز، میز کرسیاں، ویٹر اور ان کی وردیاں، غرضیکہ ہر چیز ہے اور یہیں پر وہ سب اشتہارات بنائے جاتے ہیں جو کمپنی دنیا بھر کے ممالک میں ٹی وی پر پیش کرتی ہے۔ حال ہی میں اس جعلی میکڈونلڈز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دوبارہ سے تعمیر کیا گیا ہے اور میکڈونلڈز کے نشان "M" کو بلندی تک پہنچانے کیلئے کرین اور دیگر مشینری بھی فراہم کی گئی ہے۔