سرگودھا میں مزید 4 نو مولود بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی

سرگودھا میں مزید 4 نو مولود بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی
سرگودھا میں مزید 4 نو مولود بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آج مزید چار بچے موت کے منہ میں چلے گئے ۔ جس کے بعد گزشتہ تین روز میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اموات کی وجہ سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔ ہسپتال میں صرف 5 انکیو بیٹر دستاب ہیں جبکہ شہر میں زچگی کی سہولت کا حامل یہ واحد ہی ہسپتال ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے دوران بھی اس ہسپتال میں 151نولود بچوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ ہلاکتوں کے بعد خصوصی ٹیمیں ہسپتال بجوا دی گئی ہیں اور مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب گزشتہ سال 2098 بچے جاں بحق، تفصیل جاننے کے لئے کلک کریں