ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر حملہ، 3ا راکین صوبائی اسمبلی سمیت 27 افراد زخمی

ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر حملہ، 3ا راکین صوبائی اسمبلی سمیت 27 افراد ...
ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر حملہ، 3ا راکین صوبائی اسمبلی سمیت 27 افراد زخمی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے ممبر سازی کیمپ پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے 3 ا راکین صوبائی اسمبلی محمد حسین,سیف خالد اور محمد عبداللہ سمیت 7 2 افراد  زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیا ایم کی جانب سے ممبر سازی مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایم کیو ایم نے مختلف شاہراہوں پر کیمپ لگا رکھا ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن نمبر 5 میں کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین,سیف خالد اور محمد عبداللہ سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دستی بم حملے کے بعد فائرنگ بھی کی اور موٹر سائیکل کے ذریعے فرار ہو گئے۔ایم کیو ایم نے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کروانے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطابلہ کر دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب اس بم حملے کی ذمہ داری دو مختلف کالعدم تنظیموں نے کر لی ہے۔ایک طرف کالعدم تنظیم جند اللہ اور کالعدم جماعت الاحرار   اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اس بم حملے کے بعد قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے زخمی ایم پی ایز کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ان کے علاوہ الطاف حسین نے سیکٹر ذمہ داران سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات سمیت دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں