295cکے خلافہرزہ سرائی برداشت نہیں کرینگے،اشرفجلالی
لاہور( سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کی آڑ میں 295cکے خلاف ہرزا سرائی ہر گزبرداشت نہیںکی جائے گی تحفظ ِ نا موس رسالت ﷺ ایک اہم دینی اور ایمانی فریضہ ہے جس کے لیے اُمت مسلمہ ہر وقت بیدار اور تیار ہیں اسلام دین ِرحمت اور دین اَمن ہونے کے ساتھ ساتھ حدود اللہ اور شعائراللہ کی حفاظت کا بھی حکم دیتا ہے آج قرآن وسنت کے مقابلے میں ذاتی رائے پیش کی جارہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے وہی معاشرہ اَمن و سکون کا گہوارہ ہو سکتا ہے جہاں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادئیگی کی جائے اور ان حقوق کی ادائیگی کا خلاصہ تحفظِ نا موس رسالت ﷺ کے فریضہ کی ادائیگی میں موجود ہے۔