لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی

لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی
لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی ، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 100فائر فائٹر کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب موجود کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں لگنے والی آگ اتنی شدید ہے کہ اس کی وجہ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آرہے ہیں۔ آگ لگنے کے باعث ہولووے لین دو نوں اطراف سے بند کرکے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس میں 100فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں شامل ہیں۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم آگ بجھنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں