کچھ لوگ سوسائٹی میں پھوٹ ڈالنے کو کوشش کر رہے ہیں،راشد بشیر سیال

کچھ لوگ سوسائٹی میں پھوٹ ڈالنے کو کوشش کر رہے ہیں،راشد بشیر سیال

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدرراشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوسائٹی میں پھوٹ ڈالنے کو کوشش کر رہے ہیں جن کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی،پاکستان سے واپسی پر دما دم مست قلندر ہو گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،یہ لوگ بس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے سے باز رہے ورنہ پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ انڈیا کو 1965کی جنگ بھول جائے گی،دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے پاک فوج ہر وقت تیار ہے،بھارت کو چھیڑ خانی مہنگی پڑے گی،ضرب عضب میں پاک فوج نے شاندار کا میابیاں حاصل کی ہے جس کی ساری دنیا اعتراف بھی کرتی ہے،پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوایا ہے،بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، مسلمان ہر وقت شہادت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں،ان کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔

مزید : عالمی منظر