جہانگیر بدر مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے،سید محسن عباس شاہ

جہانگیر بدر مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے،سید محسن عباس شاہ

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور و معروف شخصیت،بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس شاہ نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر مخالفین کے ساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے۔ سیاست میں ایسے ہی مدبر سیاستدان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔انہوں نے جہانگیر بدرکی سیاست کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔سید محسن عباس شاہ نے مزید کہا جہانگیر بدر کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے سیاست کو کبھی مخالفین کیلئے استعمال نہیں کیا،دھیمے مزاج کی سیاست کی اور مخالفین کے دل بھی موہ لئے اور آج سیاسی مخالفین بھی ان کی سیاست کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے آخری دم تک پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھائی۔

مزید : عالمی منظر