ترک پولیس نے دو سویڈش صحافیوں کو پابند کر کے رہا کر دیا

ترک پولیس نے دو سویڈش صحافیوں کو پابند کر کے رہا کر دیا

انقرہ (این این آئی)ترکی کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے سے ترک پولیس نے سویڈن کے دو ٹی وی صحافیوں کو پابند کر کے رہائی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈش صحافیوں کو دیاربکر صوبے میں ایک فوجی علاقے کی عکاسی کرتے ہوئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ سویڈن کے پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں اسٹیفن ایسبیرگ اور نکلاس بیرگلْنڈ کو پولیس نے اپنی تحویل میں نہیں لیا تھا ۔

بلکہ اْن سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ترک نیوز ایجنسی دوگان کے مطابق صحافیوں سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو پولیس کے فارنرز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ترک پولیس کا یہ محکمہ غیرملکیوں کی بے دخلی کی کارروائی مکمل کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر