امریکی پالیسیوں پرمایوس ہوں، ترک صدر

امریکی پالیسیوں پرمایوس ہوں، ترک صدر

انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں پرمایوس ہیں۔ شام اور مہاجرین کے بحران پر امریکی پالیسیوں پر بھی تحفظات ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ وہ امریکی پالیسیوں پر ’مایوس‘ ہوئے ہیں۔ کہ وہ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ فتح اللہ گولن ابھی تک امریکا میں مقیم ہیں۔گولن کی امریکا میں موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے کہاکہ میں ترکی میں بغاوت کے لیے امریکا کو ذمے دار نہیں ٹھیراؤں گا لیکن میرے عوام یہی سوچیں گے کہ آخر امریکا نے اس شخص (گولن) کو پناہ کیوں دے رکھی ہے۔ ترک صدر نے اصرار کیا کہ گولن کی ترکی حوالگی قانونی طور پر کی جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ان مسائل پر امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن سے تفصیل سے گفت گو کی ہے۔ تاہم وہ ان اہم معاملات پر کوئی ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔۔ یہ امر ہمارے لیے تعجب کا باعث ہے۔

ترک صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب ری پبلکن سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ نئے امریکی صدر کی ذمے داریاں سنبھالنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بالخصوص شام اور مہاجرین کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ امریکی پالیسیوں پر ’مایوس‘ ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر