دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نور حسین

دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نور حسین

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے صدر نور حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے دشمن کے ایسے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے دشمن چاہتا ہے کہ سی پیک منصوبہ کسی طرح رک جائے سی پیک پورے خطے کا منصوبہ ہے سی پیک سے پورے خطے کی تقدیر بدلے گی بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹائی جاسکے۔مودی سرکار کو علم ہونا چاہئے کہ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے چھیڑ خانی سے باز نہ آیا تو پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے جس کے نتائج بھارت کا بھگتنا ہونگے۔بھارت میں مردانگی ہے تو اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا میڈیا کو بتائے ڈرتا کیوں ہے،کیونکہ پاک فوج جس طرح منہ توڑ جواب دے رہی ہے بھارت کا دگنا نقصان ہوتا ہے لیکن وہ میڈیا میں نہیں آنے دیتا۔

مزید : عالمی منظر