الدمام میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سعودی پولیس اہل کار جاں بحق

الدمام میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سعودی پولیس اہل کار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے این این) سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں ایک مسلح حملے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق الدمام کے شمال مغربی علاقے النور میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک مسلح شخص نے گشت پر مامور ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔اس پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ بعد میں اپنے زخمی کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات کی تحقیقات کررہی مقتول کی شناخت عادل خردلی کے نام سے کی گئی ہے ہے۔
واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو الدمام ہی میں دو اور پولیس افسر تین مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ایک مقتول افسر اپنی ذاتی کار میں دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا،اس دوران انھیں اور ان کے ساتھیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -