وفاقی ادارہ شماریات نے زیادہ درآمدات کے حامل 10ممالک کی فہرست جاری کردی

وفاقی ادارہ شماریات نے زیادہ درآمدات کے حامل 10ممالک کی فہرست جاری کردی

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بیورو آف شماریات نے گزشتہ مالی سال کیلئے زیادہ سے زیادہ درآمدات کے حامل 10ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ چین 12ارب 10کروڑ 53لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے اور ملائشیا92کروڑ 54لاکھ ڈالر کے ساتھ 10نویں نمبر ہے۔ بیورو کے ذریعے کے مطابق سال 2015-16ء کے دوران متحدہ عرب امارت سے 5ارب 49کروڑ 35لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ سعودی عرب سے 2ارب 27کروڑ 58لاکھ ڈالر ، انڈونیشیاء سے 2ارب 13کروڑ 63لاکھ ڈالر ، جاپان سے ایک ارب 82کروڑ 56لاکھ ڈالر ، بھارت سے ایک ارب 78کروڑ 25لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ امریکا سے ایک ارب 77کروڑ 79لاکھ ڈالر ، جرمنی سے 93کروڑ 62لاکھ ڈالر اور ملائشیاء سے 92کروڑ 54لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئیں

مزید : کامرس