راولپنڈی چیمبر کے وفد کا ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا دورہ

راولپنڈی چیمبر کے وفد کا ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا دورہ

  



راولپنڈی(اے پی پی )چئیرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس ائر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں ایروناٹیکل کمپلکس کا کوئی ثانی نہیں جہاز سازی کے مختلف مراحل میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کی تیاری میں ہم خود کفیل ہیں ایروناٹیکل کمپلکس میں جاری دفاعی پیداوار کے کمرشل شعبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور تعاون کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے نجی شعبہ آگے آئے اور دفاعی ساز و سامان کی کمرشل پیداوار کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کے دورے پر آئے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا وفد کی قیادت صدر چیمبر راجہ عامر اقبال کر رہے تھے انہوں نے خطہ پوٹھوہار میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبرکے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ آگے آئے اور مختلف شعبہ جات خاص طور پر مینو فیکچرنگ میں مشترکہ منصوبے شروع کرے کمپلکس کے دورے کے موقع پر ائروائس مارشل فواد یونس نے وفد کو چاروں فیکٹریز کا دورہ کرایا اور جہاز سازی کے مختلف مراحل اور پرزہ جات کی تیاری کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے چیئر مین ائر مارشل ارشد ملک کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بتایا انہوں نے ایروناٹیکل کمپلکس میں نجی شعبے کی شراکت کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اس کو ایک نئے کاروباری مواقع کے طور پر دیکھ رہا ہے

انہوں نے کہا چیمبر کے زیر اہتمام ملکی اور غیر ملکی سطح پر نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے دفاعی پیداوار کے شعبے سے منسلک اشیاء خاص طور پر پرزہ جات کے حوالے سے نمائش میں اسٹالز بھی لگائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ چیمبر میں بھی دفاعی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ڈسپلے سنٹر بھی قائم کیا جا سکتا ہے وفد میں سنیئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک ،گروپ لیڈر زشیخ محمد شبیر،سہیل الطاف، ایس ایم نسیم، سابق صدورڈاکٹر حسن سروش، ڈاکٹر شمائل داود ،چیمبر کے ممبر میجر ریٹائرڈ نعمان محمود خان اور شہریار ریاض بھی شامل تھے۔

مزید : کامرس