جنوبی کوریا کا ای ایس گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا

جنوبی کوریا کا ای ایس گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا

  



اسلام آباد (اے پی پی)جنوبی کوریا کا ای ایس گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ای ایس گروپ کے وفد کے سربراہ ون چان لی نے کہا ہے کہ ای ایس گروپ بجلی پیدا کرنے سمیت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ای ایس گروپ حب کے انڈسٹریل ایریا میں 49میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پاور پلانٹ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے دوطرفہ روابطہ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس