حکومت نے تین سال میں24 ارب ڈالر کے قرضے لئے ،شاہد رشید بٹ

حکومت نے تین سال میں24 ارب ڈالر کے قرضے لئے ،شاہد رشید بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این )اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین سال کے دوران چوبیس ارب ڈالر کے قرضے لئے ہیں ۔یہ قرضے آئی ایم ایف سمیت مختلف قرض دہندہ اداروں اور بانڈز کی صورت میں لئے گئے ہیں۔ حکومت نے سالانہ اوسطاً آٹھ ارب ڈالر کے قرضے لئے گئے ہیں جس پر ڈھائی ارب ڈالر سے زیادہ کا سود بھی ادا کیا گیا ہے۔ قرضوں کا مقصد ادائیگیوں کو توازن بہتر بنانا، مقامی قرضوں پر انحصار کم کرنا، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور کرنسی کی قدر مستحکم رکھنا شامل ہیں۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ریکارڈ قرضوں کے باوجود ملکی معیشت کے اہم ترین شعبہ برامدات کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی ہے اور گزشتہ تین سال میں برامدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جو معیشت کیلیئے خطرہ ہے۔ گزشتہ تین سال سے پاکستان کی برامدات مسلسل گر رہی ہیں۔


جبکہ بنگلہ دیش، بھارت اور ویتنام کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔برامدات میں اضافہ کے لئے کئے جانے والے اعلانات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے جس نے اس شعبہ کی مایوسی اور زوال میں اضافہ کیا ہے۔برآمدی صنعت کو توانائی بحران، محاصل، ریفنڈ کی عدم ادائیگی اور کاروباری لاگت میں اضافہ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے جسے حل نہ کیا گیا تو برامدات مزید گریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کی کمزوری ملکی معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ بن رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے فوری اور نتیجہ خیزاقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -