ایک ہفتے کے دوران100انڈیکس 524 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 324 پر بند ہوا

ایک ہفتے کے دوران100انڈیکس 524 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 324 پر بند ہوا

  



کراچی (آن لائن) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج 524 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے خریداروں کے مقابلے میں فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک ہفتے کے دوران 1 اعشاریہ 2 فیصد گر گیا۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے تقریبا 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 7 فیصد کمی سے تقریبا 46 کروڑ رہا۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت بڑھ جانے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں سیمنٹ کی قیمتیں بڑھ گئی جس کے باعث سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی مالیت میں بھی 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آٹو سیکٹر کے شیئرز کی مالیت میں 6 فیصد جبکہ بینکوں کے حصص کی مالیت میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس