پنجاب کے مجموعی ٹیکسوں میں پراپرٹی ٹیکس کا حصہ 7.1فیصد رہ گیا

پنجاب کے مجموعی ٹیکسوں میں پراپرٹی ٹیکس کا حصہ 7.1فیصد رہ گیا

  



اسلام آباد (اے پی پی)صوبہ پنجاب کے مجموعی ٹیکسز میں پراپرٹی ٹیکس کا حصہ 18.7فیصد تھا جو کم ہو کر 7.1فیصد رہ گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مجموعی ٹیکسز میں 3.9فیصد سے 3فیصد تک جبکہ بلوچستان میں یہ شرح 3.8فیصد سے 1.9فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں کمی کے باعث صوبوں کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے ۔ اس لئے صوبوں کو چاہئے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ہونے والی وصولیوں میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کریں تاکہ ان کے محاصل کو بڑھا کر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد حاصل کی جاسکے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : کامرس