دو ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 62.82 فیصد اضافہ ہوگیا

دو ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 62.82 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 62.82 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اگست 2016 کے دوران بسوں کی پیداور 256 یونٹس جبکہ ٹرکوں کی پیداوار 1189 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.82 فیصد زائد ہے۔ مذکورہ عرصہ کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.97 فیصد اضافہ ہوا ہے

******

مزید : کامرس