حضرت سید علی ہجویری کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں،غلام عباس

حضرت سید علی ہجویری کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ...

  



لاہور(خبرنگار) حضرت سید علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،دنیا میں امن وآشتی قائم کرنے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا اسلامی تحریک طلبہ کے زیر اہتمام شان سید علی ہجویری ؒ کے عنوان پرفکری نشست سے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین کا خطاب۔چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ ؒ نے طریقت وشریعت پر عمل کرتے ہوئے انسانوں کو اسلام کی تعلیمات سے ورشناس کروایا حضرت علی ہجویری ؒ برصغیر پاک وہند کے عظیم ولی اللہ ؒ ہیں جن کا فیض آج بھی جاری وساری ہے ۔آپ ؒ نے پیار ومحبت،انسانیت ،اخلاقی اقدارکا درس دیا ،غلبۂ اسلام کیلئے مشعل راہ تصانیف لکھیں ۔آپ ؒ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،صدر شاہد نذیر نے کہا کہ اولیاء اللہ کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے ان ہستیوں کا احترام دین سے محبت کی علامت ہے ،اولیاء اللہ کے مزاروں پر غیر شرعی حرکتوں کے خاتمہ کیلئے حکومت ایکشن لے۔

ترجمان محمد عدنان نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ اولیاء اللہ سے محبت کا درس نسل نو میں عام کرنے میں مصروف ہے ،اولیاء اللہ سے محبت اسلام پر عمل کرنے میں ہے ۔جو مسلمان اسلام پر عمل کریں گے وہ سرحقیقت اللہ ورسولﷺ سے محبت کا ثبوت دے رہے ہیں ،چوشل میڈیا انچارج آئی ٹی ٹی ملک قدیرحضرت داتا گنج بخشؒ نے لاکھوں انسانوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کروایا۔برصغیر پاک وہند کے مسلمان ساری زندگی سید علی ہجویری ؒ کی قدر کرتے رہیں تو اس کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4