عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈکے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈکے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامعۃ الازہر بادامی باغ لاہور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اسلاف کی محنت اور جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ کانفرنس کے آخرمیں سامعین سے وعدہ لیا گیا کہ آج منعقد ہونے والاختم نبوت انعام گھراور3دسمبرختم نبوت کانفرنس راوی روڈ میں دوستوں سمیت بھرپورانداز میں شریک ہوں۔کانفرنس میں جامعۃ الازہر کے مدیر مولانا مفتی ظہیر شاہ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مسعودریحان،مولانا محمدقاسم سمیت علماء ،طلباء اور عوام الناس نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4