ست پنڈمانگا میں ایم این اے افضل کھوکھر نے گیس فراہمی کا افتتاح کردیا

ست پنڈمانگا میں ایم این اے افضل کھوکھر نے گیس فراہمی کا افتتاح کردیا

  



(مانگامنڈی نمائند خصوصی) مانگامنڈی کے نواحی گاؤں ست پنڈمانگا میں وزیراعظم کے خصوصی مشیرایم این اے ملک محمدافضل کھوکھر نے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا ۔قلعہ سمیکا میں ایک بہت بڑا جلسہ ہوا ۔جس مین مسلم لیگ(ن)کے ہزاروں کارکنوں نے سوئی گیس کی ملنے کی خوشی میں شرکت کی ۔یونین کونسل266کے چیئرمین رانا احمد سعید اور یونین کونسل265چیرمین محمدطارق بٹ اور جنرل کونسلروں نے شرکت کی ۔دونوںیونین کونسلوں کے نائب چیرمین خالد جاوید آرائیں اور محمد طاہر گجر جو کے ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر گروپ کے جلسہ جنرل کونسلروں سمیت جلسہ میں شرکت نہ کی ۔جلسہ کے میزبان جنرل کونسلر حاجی محمد ارشد منج اور حاجی محمد اشرف منج نے آنے والے مہمانوں پر پیتاں نچھاور کی اور خوش آمدید کیا۔ملک محمد افضل کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوران جنرل الیکشن میں عوام سے جو وعدئے کئے وہ پورے کر رہا ہوں ۔

حلقہ مانگا منڈی میں کروڑوں روپے مالیت سے کئی تعمیرراتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔اور آئندہ2018کے جنرل الیکشن سے قبل عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کروں گا۔دھرے کی سیاست کرنے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔مگر میاں نواز شریف اور شہبازشریف دن رات ایک کر کے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مراحلہ میں مخصوص نشیتوں میں بھی ہر جگہ ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو چکی ہے۔چیرمین رانا احمد سعیداور چیرمین محمدطارق بٹ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4