پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کے زیر اہتمام درس قرآن کی نشست
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے نبی یقین کی قوت سکھانے کیلئے تشریف لاتے ہیں۔ غلبہ دین کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے سے کامیابی ملتی ہے، جیسے جنگ بدر میں 313 کے لشکر کو کامیابی ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ کے حالات زندگی بالکل محفوظ ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ نماز ایسے پڑھو جیسے میں پڑھتا ہوں۔ حضرت ابوہریرہؓ نے سوا پانچ ہزار احادیث محفوظ کروائی۔