بلاول نے پنجاب میں پی پی کی تنظیم نو کرکے جیالوں کے دل جیت لئے، حافظ زبیر

بلاول نے پنجاب میں پی پی کی تنظیم نو کرکے جیالوں کے دل جیت لئے، حافظ زبیر

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی )چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے بہترین جیالوں قمر زمان کائرہ کو صدر پیپلز پارٹی پنجاب ‘ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری پنجاب اور مصطفی نواز کھوکھر کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کرکے جیالوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار ‘مرزا الیاس اور افضل بٹ نے موہنی روڈ پر پیپلز پارٹی کے زونل آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے پنجاب کی نئی قیادت کے لئے جن لوگوں کو منتخب کیا ہے وہ پنجاب کے ہر جیالے کی دلوں کی دھڑرکن ہیں۔

یہ سب رہنما پارٹی کے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور وقتی فائدوں کے لئے ادھر ادھر نہیں گئے جس پر ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نئی منتخب قیادت سب کو ساتھ لیکر چلے گی اور پارٹی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دولائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4