پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی کے زیر اہتمام سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام

پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی کے زیر اہتمام سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میں ہردلعزیز مشہورپکوان دیسی بکرے کے پائے، بونگ، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، کلچے، چائے اوردیگرکھانے مہیا کئے گئے ۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوں اورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔ممبران اوران کی فیملیزکی کثیرتعداد کی آمد کے پیش نظر پریس کلب کیفے ٹیریا،کیفے ٹیریاکی چھت اور فیض احمد فیض آڈیٹوریم میں بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔سنڈے برنچ میں آنے والے معززاراکین کی فیملیزنے پریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں نے کہا کہ منتخب باڈی کو فیملی کلب کا جو عزم ظاہر کیا تھا وہ اب پورا ہو چکا۔ اور سپیشل لاہوری سنڈے برنچ اس کی ایک مثال ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ پریس کلب میں فیملیز پروگرام منعقد کرنے کا ایک مقصدممبران کی فیملیزکے درمیان ہم آہنگی اور شناسائی کو فروغ دیناہے۔
تاکہ مستقبل میں فیملیزکے درمیان بہترتعلقات پیدا ہوسکیں۔ انھوں نے کیفے ٹیریا کمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔