نجی پرائیویٹ ہسپتال پر چھاپہ، بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی

نجی پرائیویٹ ہسپتال پر چھاپہ، بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی

  



لاہور( کا مر س رپورٹر ) ایس ای ساؤتھ سرکل زاہد سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن لیسکو کا نجی پرائیویٹ ہسپتال پر چھاپہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسیئن ڈیفنس ڈویژن شیخ اصغر کی سربراہی میں ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن شاہدعدیل بمعہ میٹر انسپکٹرسلیم ساجد،ایل ایس ون محمد فہیم کے ہمراہ بنک سٹاپ چو نگی امر سد ھو پر واقع عبد الستار حق فیملی ہسپتال پر چھا پہ مار کر ٹمپر میٹر کے ذریعے وسیع پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی جو لیسکو کوماہانہ لاکھو ں روپے کا چو نا لگا رہا تھا ۔ایس ڈی او نے اندراج مقدمہ کے لئے مقامی تھانہ میں درخواست ارسال کر دی ۔ایس ڈی او شاہد عدیل کے مطابق بجلی چورقومی مجرم ہے ان کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4