ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین تربیت گاہ ہے ‘ راشد محمود

ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین تربیت گاہ ہے ‘ راشد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کو اپنے سینئر فنکاروں کے تجربات سے بھرپور فائد ہ اٹھانا چاہیے کیونکہ ہمارے سینئرز اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین تربیت گاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ جو جتنا زیادہ سیکھتا ہے وہ اتنا جلدشہرت حاصل کرلیتا ہے۔ایک زمانے میں ٹی وی کا ماحول بڑا ساز گار تھا مگر دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے اورکردار نگاری کا دور دور تک کو نام نشان باقی نہیں ہے ،ٹی وی ڈراموں میں مزید بہتری کی گجائش موجود ہے ۔

مزید :

کلچر -