پریس کلب کیلئے دس لاکھ کا ڈونیشن

پریس کلب کیلئے دس لاکھ کا ڈونیشن

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے لاہور پریس کلب کے لئے عطیہ (ڈونیشن) دس لاکھ روپے کا چیک لاہور پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زماں کائرہ نے صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکر ٹری زاہدگوگی بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گذشتہ دنوں لاہور پریس کلب کے "میٹ دی پریس "پروگرام میں اس عطیہ کا اعلان کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4