بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو خلوص نیت کے ساتھکام کرنا ہوگا،ایشاء نور
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اورٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ایشاء نورنے کہاہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے مگر 20سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار ٹی وی ڈراموں سے وابستہ ہے۔فلم’’راستہ‘‘میرے کیرئیر کا سنگ میل ثابت ہوگی۔ ایشاء نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشن کو فعال کرنا ہو گا ‘ہر ایسوسی ایشن اپنی طے شدہ ذمہ داریاں پوری کرے اور اس کے ساتھ نئے اداکاروں کے ساتھ موسیقاروں ، گلوکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔