بلاول نے قمر الزمان کائرہ کوصدرپنجاب بنا کرزیرک سیاستدان کا ثبوت دیا، میاں ایوب

بلاول نے قمر الزمان کائرہ کوصدرپنجاب بنا کرزیرک سیاستدان کا ثبوت دیا، میاں ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے قمر الزمان کائرہ کو صدر پنجاب، ندیم افضل چن کو جنرل سیکریٹری پنجاب اور مصطفی نواز کھوکھر کو انفارمیشن سیکریٹری پنجاب نامزد ہونے پر ان سب راہنماؤ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت چیئرمین کارکنوں کی آواز اور ہر دل عزیز راہنماؤں کو نامزد کر کے ایک دانشمندی اور زیرک سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی قیادت ہر دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی سے آمریتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا لیکن اپنے ضمیر کا سودہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں جیالوں کے ہاتھ آنے سے اس کا گراف تیزی سے بلند ہو گا ان نامزدگیوں سے کارکنوں میں ایک نئی سپرٹ پیدا ہو چکی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نئے نامزد ہونے والے عہدیدران ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اور پارٹی کے اندر پرانے اور نئے لووگں دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4