عاشق حسین کاٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے آرٹ اینڈ فیشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان

عاشق حسین کاٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے آرٹ اینڈ فیشن کمپنی لانچ کرنے کا ...
 عاشق حسین کاٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے آرٹ اینڈ فیشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان

  


لاہور(فلم رپورٹر)اے سی این پروڈکشن کے چیئرمین اور شو آرگنائزر عاشق حسین نے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے آرٹ اینڈ فیشن کمپنی لانچ کردی۔ اس حوالے سے عاشق حسین کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے اے سی این کے بنیر تلے ملک بھر میں فیشن اور میوزک شوز آرگنائز کر رہا ہوں۔ ان میں ملک کے معروف فنکاروں اور ماڈلز کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروایا۔ اس سلسلہ کو مزید کامیاب بنانے کے لئے نئے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے آرٹ اینڈ فیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے تحت اداکاری، فیشن، گائیکی سمیت شوبز کے دیگر شعبوں میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے خواہشمند لڑکے لڑکیوں کو مواقع دئیے جائیں گے۔ عاشق حسین کا کہناتھا کہ شوبز کے مختلف شعبوں کے حوالے سے انسٹیٹوٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔ بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کرکے انہیں ٹی وی ڈرامہ سیریلز، فلم ، کمرشل میں چانس دئیے جائیں گے۔

مزید : کلچر