کسٹم انٹیلی جنس افسران بغیر اطلاع رات کی تاریکی میں چھاپے مارنا بند کریں ، محبوب سرکی

کسٹم انٹیلی جنس افسران بغیر اطلاع رات کی تاریکی میں چھاپے مارنا بند کریں ، ...

  



لاہور (پ ر) انجمن تاجران فیروز پور روڈ کے صدر چودھری محبوب سرکی سینئر نائب صدر میاں محمد ادریس، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، نائب صدر خادم حسین نے ماربل انڈسٹری و سینٹری ویئر کے ہنگامی اجلاس سے فیروز پور روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کے رات کے اندھیرے میں دکانوں کے تالے توڑ کر سٹاک چیک کرنے کے خلاف سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین بورڈ چودھری محبوب سرکی نے ایف بی آر کے افسران کو انتباہ کیا کہ وہ موجودہ حکومت و تاجروں کے درمیان دیوار حائل کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ چیکنگ کرنا ہے تو دن کے اوقات میں آئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4