بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا،اداکارہ و ماڈل ،حمائمہ ملک

بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا،اداکارہ و ماڈل ،حمائمہ ملک
 بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا،اداکارہ و ماڈل ،حمائمہ ملک

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے، وہاں کام کرکے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ بھارت میں ایک فلم کو بنانے کیلئے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اس کی پروموشن کیلئے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی تو آچکی ہے لیکن پروموشن کیلئے کچھ خاص نہیں کیا جاتا۔ اس کے باوجود ہمارے فلم میکرز اچھی فلمیں بنا کر شائقین کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی ہے۔ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں لیکن ان فلموں کو مکمل انٹرٹیننگ فلمیں نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان میں بہت سی کمی دکھائی دیتی ہے ۔

جن کے بارے میں مجھ سمیت بہت سے تکنیکی لوگ سمجھتے اور جانتے ہیں مگر اس کے باوجود یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور فلمسازی میں بہتری آرہی ہے۔

مزید : کلچر