لاہور میں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد 21سے 26نومبر کو ہوگا

لاہور میں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد 21سے 26نومبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان میں سینما کے شعبے میں مقبول ترین سینما چین سینی پیکس اور دی لٹل آر ٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے آٹھویں چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد لاہور کے سینی پیکس فورٹریس میں 21سے 26نومبر 2016کو ہوگا۔ فلم فیسٹیول میں 26سے زائد ممالک کی منتخب شدہ80سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، تقریب میں ملک بھر سے6 8ہزار سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینی پیکس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ محسن یاسین کا کہنا تھا کہ سینی پیکس ایک بار پھر دی لٹل آرٹ کے اشتراک سے پاکستان بھر میں بین الاقوامی سطح پر بچوں کے فلم فیسٹیول کا انعقادکررہاہے، ۔
فیسٹیول کے لیے ملک بھر سے تقریبا1100فلموں پر مشتمل انٹریز مو صول ہوئی ہیں جن میں سے منتخب شدہ 80فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ محسن یاسین کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے لیے سینی پیکس کو دنیا بھر سے دل گرما دینے والی پذیرائی ملی ہے۔فیسٹیول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا انعقاد دراصل نوجوانوں کو تفریح کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک سلسلہ ہے، اس فیسٹیول میں نہ صرف نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار فلم بناکر کرسکتے ہیں بلکہ دلچسپ سیشنز میں انہیں مزید سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کلچر -