اداکاری کے بعد پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کامیاب ہوں،ستارا بیگ

اداکاری کے بعد پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کامیاب ہوں،ستارا بیگ
اداکاری کے بعد پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کامیاب ہوں،ستارا بیگ

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ستارا بیگ نے کہاہے کہ اداکاری کے بعد پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کامیاب ہوں۔ستارا بیگ نے کہا کہ خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں،انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار بہت پسند ہیں، کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔ ستارا بیگ نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

مزید : کلچر