سمن آبد کے علاقے میں گیس پریشر کئی روز سے کم ،احتجاج بھی بے سود

سمن آبد کے علاقے میں گیس پریشر کئی روز سے کم ،احتجاج بھی بے سود

  



لاہور(خبر نگار)سمن آباد کے علاقے میں سوئی گیس کا پریشر کئی دنوں سے کم آنے پر اہل علاقہ نے گیس کی بندش دور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔علاقے کے پانچ سو گھر دو مہینے سے گیس کے پریشر میں کمی سے دوچار ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو مہینے سے علاقے میں گیس نہیں آرہی، لیکن بل باقاعدگی سے آرہے ہیں۔ گیس نہ آنے کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرمنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہناہے کہ بار بار سوئی گیس کے دفتر میں شکایت درج کروانے کے باوجود بھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا جسکی وجہ سے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس میٹرز میں پانی آرہا ہے گیس نہیں آ رہی ہے اس بارے میں حکام کا کہناہے کہ گیس کی سپلائی لائنیں کئی فٹ گہری ہو چکی ہیں اور تبدیل کرنے والی ہیں جس کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس کو نوٹس لینا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1