حکمرا نوں نے عوام کو غربت ،بے روزگاری ،بجلی بحران سمیت کئی مسائل میں پھنسادیا ذکر اللہ

حکمرا نوں نے عوام کو غربت ،بے روزگاری ،بجلی بحران سمیت کئی مسائل میں ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرا نوں نے ملک کی 20کروڑ عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ،بجلی بحران سمیت دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ا انہوں نے گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر کے و فود سے گفتگو کے دوران کیا۔ ذکر اللہ مجاہدنے کہا کہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں قوم کو بیوقوف بناکر ان ہی کے پیسوں سے بادشاہت کے مزے لوٹ رہے ہیں اور ٹیکسوں کی آڑ میں مہنگائی کر کے غریبوں کے لیے اُن کی زندگی کو گھمبیراوراجیرن بنا دیا ہے جس سے ملک مختلف مسائل کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سنگینُ صورتحال سے گذررہا ہے اورمکار دشمن بھارت ملک کے اندر اور سرحدوں پر بزدلانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہے اور حکمران خاموشی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام دنیا کے کسی بھی بڑے چیلنج کا سامنا کر سکتا ہے لیکن ملک میں موجود ہ کرپٹ نظام اور کرپٹ مافیا سے ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے ملک میں تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ، با صلاحیت اور دیانتدار حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر اقبال اور قائد کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں کیونکہ ملک میں جماعت اسلامی واحد دینی اور سیاسی اورجمہوری جماعت ہے جس کی قیادت میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور جو ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1