پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں کا عہدوں کے حصول کیلئے دولت کا بے ذریغ استعمال شروع

پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں کا عہدوں کے حصول کیلئے دولت کا بے ذریغ استعمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( شہزاد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں نے لاہور تنظیم میں عہدوں کے حصول کے لئے دولت کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پنجاب کی نئی تنظیم کے خوش آمدی بینرز لاہور بھر میں آوایزں کروادئیے گئے ہیں بحریہ ٹاؤن بلاول ہاؤس سے لیکر پیپلز پارٹی پنجاب آفس ماڈل ٹاؤن اور پھر وہاں سے لیکر لاہور پریس کلب تک آنے والے راستوں کو خیر مقدمی فلیکسوں کے ساتھ سجادیا گیا تھا جن پر پیپلز پارٹی پنجاب کے نئے صدر قمر زمان کائرہ‘جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر کی تصاویریں لگائی گئی تھیں ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے پیپلز پارٹی پنجاب کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب لاہور کی تنظیم کا اعلان باقی رہ گیا ہے جس کا فیصلہچیئرمین نے پنجاب کی نئی تنظیم کے ساتھ مشاورت کرکے کرنا ہے تاکہ پنجاب اور لاہور کی تنظیم کے مابین ایک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو سکے کیونکہ ماضی میں لاہور اور پنجاب کی تنظیموں کی آپس میں نہیں بنتی تھی اور وہ ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششوں میں مصروف رہتے تھے جس کی وجہ سے اب چئیرمین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں ان لوگوں کو لایا جائے جن کی پنجاب کی نئی قیادت کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ ہو اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے این اے کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق ڈسٹرکٹ صدر اشرف بھٹی کی جانب سے لاہور بھر میں لاکھوں روپے کے خیر مقدمی بینرز فلیکسیں لگائی گئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر میاں خالد سعید کی جانب سے بھی اسی طرح کی خیر مقدمی فلیکسیں لگائی گئی ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ لاہور تنظیم میں اہم عہدوں کے حصول کی خاطر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں جن لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں کیا ان لوگوں کو عہدے نہیں ملیں گے یہ بحث پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کے درمیان شروع ہو گئی ہے۔ اسحوالے سے ’’پاکستان‘‘سے بات کرتے ہوئے اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ تشہیری بینرز چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے منتخب کردہ پنجاب کی نئی قیادت کو خوش آمدید کہنے کے لئے لگائے ہیں کسی عہدے کے حصول کے لئے نہیں میں پارٹی کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہوں پارٹی مجھے زمین پر بھی بھٹائے گی تو وہاں بیٹھ کر بھی پارٹی کے لئے نعرے لگاؤں گا اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کروں گا میں کسی عہدے کے لئے امیدوار نہیں ہوں تاہم پارٹی اگر مجھے اس قابل سمجھ کر کوئی عہدہ دے گی تو دل وجان سے اپرٹی کے لئے کام کروں گا اگر عہدہ نہیں بھی ملے گا تو پھر بھی پارٹی کے لئے اسی جوش و جذبے سے کام کروں گا۔