جمہوری نظام عوام سے بدترین انتقام کادوسرانام ہے،ناصراقبال

جمہوری نظام عوام سے بدترین انتقام کادوسرانام ہے،ناصراقبال

لاہور (نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز ،میاں زاہد لطیف ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ احتساب یاانقلاب ،اشرافیہ فیصلہ کرے۔ پاکستان اورپاکستانیوں کوچندخاندان انتخاب اورجمہوریت کے نام پرلوٹ رہے ہیں۔جمہوری نظام عوام سے بدترین انتقام کادوسرانام ہے ۔اگراب بھی بے رحم احتساب نہ ہوا توپھراس ملک میں خونیں انقلاب اٹل ہے۔پاناما آف شورکمپنیوں کے مالکان کے پاس دولت کہاں سے آئی ،ان سے یہ سچ ضروراگلوایا جائے مگرانہوں نے یہ پیسہ ملک سے باہرکیوں بھجوایا اس اقدام کی بازپرس زیادہ اہم ہے۔جو حکمران خاندان خود پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرے وہ کسی دوسرے کوکس طرح پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعیدکھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدترین بدعنوانی قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے مگرآج تک کسی بدعنوان کوسزانہیں ملی نتیجتاً کرپشن عام ہوگئی۔جہاں ڈیل کے بدلے ڈھیل دی جائے وہاں ڈاکٹر عاصم اوروسیم اختر کی رہائی پرتعجب کیوں ۔انہوں نے کہا کہ جوخاندان پاکستان میں سیاست اورحکومت کرتے ہیں ان کے کسی فردکوبیرون ملک جائیدادبنانے یا تجارت کرنے کاحق نہیں ہوناچاہئے ۔ پاکستان میں چوروں کیلئے خودکوبچانااورآئینی اداروں کوالجھانا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کوآزاد عدلیہ سے بہت توقعات ہیں،صرف انصاف کی فراوانی سے بدعنوانی ختم ہوگی۔مقروض پاکستان کاپیسہ بیرون ملک منتقل کرنیوالے بھی قومی مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر انتخاب قیمتی وقت اورقومی وسائل کاانتہائی ضیاع ہے ۔ کرپشن کیخلاف آپریشن کیلئے ووٹرپر انحصارنہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں نالیاں اورگلیاں بنوانے کیلئے ووٹراپنے ضمیر کی بولی لگادے وہاں سرمایہ دار وں کاراستہ نہیں روکاجاسکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1