’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب ‘‘ کا خواب حقیقت کا روپ دھاررہا ہے،باؤ شیراز

’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب ‘‘ کا خواب حقیقت کا روپ دھاررہا ہے،باؤ شیراز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی انتھک محنت کی بدولت ’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب ‘‘ کا خواب حقیقت کا روپ دھاررہا ہے انہوں نے سرکاری سکولوں کے معیارکوبہتربنا کربہترین ماحول فراہم کردیا ہے کہ لوگ اب پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کوترجیح دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا پہلا سبق ہی علم کی اہمیت اور اس کے حصول سے متعلق ہے تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم، اقتصادی و سیاسی ترقی، جمہوریت اور سماجی انصاف کیلئے بنیادی شرط ہے کیونکہ علم طاقت ہے اور اس کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے لہذا تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، نوجوان پاکستان کا رو شن مستقبل ہیں اور تعلیمی اداروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت پر بھی زور دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں اور استعداد کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کر کے کل کے پاکستان کو روشن اور مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنا کر جس شعبے میں بھی جائیں اس سے مادرِ وطن کی جھلک نظر آئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1