وطن کی خاطرجان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیروہیں،فرخ مون

وطن کی خاطرجان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیروہیں،فرخ مون

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی پربزدلانہ وار کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کے شہدا کا قرض نہیں اتارسکتی،وطن کی خاطرجان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیروہیں۔ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ،پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے ۔فرخ جاوید مون نے نریندرمودی پرواضح کیا ہے کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا پاکستان میانمارنہیں ،پاکستانی عوام کے حوصلے بلند اور ملکی سلامتی کے لئے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ پاک وطن کی سلامتی اوردفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑدیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1