حضرت علی ہجویری ؒ کانفرنس

حضرت علی ہجویری ؒ کانفرنس

لاہور (نمائندہ خصوصی)ممتاز عالم دین جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ حسین احمد اعوان نے کہا ہے کہ حضرت سید علی بن عثمان ہجویریؒ نے افغانستان سے پاکستان تشریف لاکر بر صغیر میں اسلام کی شمع کو روشن کیا یہاں پر کفرو شرک کے عمیق گڑھوں میں انسانیت بھٹک رہی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ حسینیہ ترتیل القرآن قائد اعظم ٹاؤن لاہور میں حضرت علی ہجویری ؒ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ کانفرنس کی صدارت علامہ غلام شبیر فاروقی نے کی کانفرنس سے مولانا محمد اقبال جہلمی،ملک شہزاد اعوان،مخدوم بشیر چمن،حافظ شعیب الرحمن،علامہ حکیم عبد الرحمن جامی،قاری محمد اسلم صدیقی،محمد شفیق قمر اور مفتی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا۔ اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین احمد اعوان نے کہا ہے کہ آپ ؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز میں روحانی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے محمد شفیق قمر،مولانا اقبال جہلمی اور علامہ غلام شبیر فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آپ کے ارشادات پر عمل کرکے بگڑے ہوئے معاشرے کو راہ راست پر لایا جاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...