بلدیاتی اداروں کا متحرک نہ ہونا عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے،عابد صدیقی

بلدیاتی اداروں کا متحرک نہ ہونا عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا ایک سال گزر جانے کے بعد بھی متحرک نہ ہونا عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اُنہیں حل نہیں کیا جا رہا پنجاب حکومت معاملات کو سرکاری افسران کے زیر انتظام ہی چلانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کا قیمتی سرمایہ بلدیاتی انتخابات پر ضائع کیا گیا لیکن ان بلدیاتی اداروں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ میاں برادران صرف خود بااختیار رہنا چاہتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں بھائیوں نے کئی اہم وزارتیں بھی اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں اور بلدیاتی اداروں کو بھی اختیارات نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف وہی لوگ پسند ہیں جو اُن کی کرپشن کو چھپانے کے لئے دوسروں کی ٹانگیں توڑنے کو تیار بیٹھے ہوں اور میڈیا پر شریف خاندان کی وضاحتیں پیش کرتے نظر آئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1