بیگم کورٹ اتوار بازار ناقص منصوبہ بندی کی نذر ، صارفین سراپا احتجاج
لاہور (اپنے نمائندے سے)بیگم کوٹ اتوار بازار بھی ضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑ ھ کر عوام الناس کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ،من مانے ریٹس ،خریداروں کے لئے پینے کے صاف پینے کی عدم دستیابی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دکانداروں سے ملی بھگت نے صارفین کو مہنگی چیزیں خریدنے پر مجبور کر دیا ،پارکنگ کے لئے مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث اتوار بازار کے باہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،گھریلو اشیاء خوردنوش،مصالحہ جات ،سبزیاں دالیں ،گوشت اور پولٹری کی مصنوعات درجہ سوئم اور عام بازار ے سے کم تر درجہ پر فروخت ہوتی رہیں ،بیگم کوٹ اتوار بازار میں خریدار ی کے لئے شہری محمد صابر ،جاوید محمود ،محمد یوسف ،جہانزیب خان نے کہا کہ ضلعی حکومت نے عوامی سہولت کے لئے جو اتوار بازار قائم کئے ہیں وہ بلا شبہ ان کی نیک نیتی کا ثبوت ہے لیکن افسوس نا ک امر یہ ہے کہ تمام اتوار بازار ضلعی افسران کی ناقص منصوبہ بندی کی نذر ہو کر صارفین کی توجہ حاصل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں ،آج ہم بیگم کوٹ اتوار بازار میں خریداری کے لئے آئے ہیں لیکن ادھر آکر بھی مایوسی اور مہنگی اشیا ء کے علاوہ کچھ نہ ملا ہے ،یکھنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ چیزوں کا معیار چہارم درجے سے بھی نیچے کا ہے ،سردیوں کی آمد کے ساتھ گراں فروش خشک میوہ جات کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ کر دیتے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بیگم کوٹ اتوار بازار میں خشک میوہ جات جن میں چلغوزہ،مونگ پھلی،کھجور ،چھوہارہ اور کشمش کا بھی و ہی معیار اور ریٹس ہیں جو عام بازار میں دستیاب ہیں ،اگر شہریوں کو اسی طرح کی چیزیں ملنی ہیں جس طرح کی عام بازاروں میں دستیاب ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ اتوار بازاروں کے نام پر شہریوں کو بیواقوف بنانا چھوڑ دیں ،شہری سجاد احمد،ملک منظور حسین ،ضمیر علی اور شاہدہ بی بی نے کہا کہ بیگم کوٹ اتوار بازار میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی آگئی ہے ،گرم ملبوسات سویٹر،جیکٹس اور لیڈیز جرسیوں کی قیمتوں میں 3گناتک اضافہ کر دیا ہے گیا ہے ،ہم جس سوچ کو لے کر ادھر خریداری کرنے آئیں ادھر آکر ہماری سوچ کے بالکل الٹ ہو رہا ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نام کا ایک بھی آفیسر ہمیں ادھر نظر نہ آیا ہے ،ایسے لگ رہا ہے کہ بیگم کوٹ اتوار بازار میں مہنگائی اور ناقص مینجمنٹ کاجو طوفان آیا ہے وہ سب ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی باہمی ملی بھگت سے آیا ہے ،دوسری جانب ضلع حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار بازاروں میں بہترین منصوبہ کے ساتھ چل رہیں ہیں ،کسی بھی قسم کی عوام یا عمومی شکائت پر فوری کارروائی کرتے ہیں ۔