کیپٹن (ر) صفدر کی ہدایت پر لاہور میں یوتھ ونگ کی ممبر شپ مہم شروع

کیپٹن (ر) صفدر کی ہدایت پر لاہور میں یوتھ ونگ کی ممبر شپ مہم شروع

لاہور(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر) صفدر کی ہدایت پر لاہور میں یوتھ ونگ کی ممبر شپ مہم شروع ہو گئی ہے اس حوالے سے پہلا جلسہ پی پی 152اکرم پارک گلبرگ میں صدر لاہور یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) خرم روحیل کی صدارت میں ہوا جس میں لاہور کے مختلف حلقوں سے کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوق در جوق ممبر شپ حاصل کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے سپاہی کی حیثیت میں ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے اور تن من دھن سے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کے مطابق کام کریں گے۔اس جلسے کا اہتمام مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری وقاص قریشی نے کیا تھا اور اس میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں صدر PP-152 فیض ربانی، جنرل سیکرٹری مظہر جٹ، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری میاں مصطفی، علی عباس نائب صدر لاہور، سرفراز گجر ، میاں امجد ، وقاص قریشی، عثمان شیخ، حاجی عامر رشید، ساجدہ وسیم ملک، حسرت فلک، ملک سلیم اعوان، فیصل باوا، ابراز بٹ موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1