الخوارزمی انسٹیٹوٹ، یو ای ٹی اور ہواوے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

الخوارزمی انسٹیٹوٹ، یو ای ٹی اور ہواوے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور(خبرنگار) الخوارزمی انسٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور ہواوے ٹیلی کام کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے کی رو سے ہیوٹیک ماڈل ٹاؤن فنی تربیتی کورسز کا اجراء کرے گااورالخوارزمی انسٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے ماہرین تربیت فراہم کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ ہواوے مشرق وسطیٰ ریجن ڈیوڈبطور بھی موجود تھے۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ جامعہ انڈسٹری کے ساتھ مضبوظ اور دیرپا روابط کیلیے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے متعارف کروا کے انہیں روزگا ر حصول کیلیے قابل بنایا جا سکے اوریہ معاہدہ یقینی طور پر طلباء و طالبات کیلیے یکسر مفید ہو گا۔ ڈائریکٹر ٹریننگ ہواوے مشرق وسطیٰ ریجن ڈیوڈ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہواوے ٹیلی کام پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی خاطر تمام کوششیں بروئے کار لائے گی تاکہ مارکیٹ کو عمدہ افرادی قوت دستیاب ہو سکے۔انہوں نے الخوارزمی انسٹیوٹ میں قائم جدید لیبارٹریز کو بھی سراہا۔اس موقع پر انسٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار محمود نے ہواوے ٹیلی کام سے تعلقات اور ان میں ترقی سے حاضرین کو پریزینٹیشن آگاہ کیا۔اسی طرح ہواوے کی جانب سے ڈائریکٹر سہیل اختر نے بھی ہیوٹیک کے پروگرامز کی تفصیلات سے شرکاء کو روشناس کروایا۔آخر میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ڈائریکٹر ٹریننگ ہواوے مشرق وسطیٰ ریجن ڈیوڈکو شیلڈ بھی پیش کی۔#

مزید : میٹروپولیٹن 1